فخر زمان اور بابر اعظم کا وہ ایک بروقت عمل جو پاکستان کو فتح دلوانے کی بنیادی وجہ بنا

 

قومی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز کی جانب سے پاکستان کی اننگ کے 15 ویں اوور کے اختتام پر ڈریسنگ روم میں اہم پیغام بھجوائے جانے کا انکشاف





بنگلورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 نومبر2023ء) فخر زمان اور بابر اعظم کا وہ ایک بروقت عمل جو پاکستان کو فتح دلوانے کی بنیادی وجہ بنا، قومی ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز کی جانب سے پاکستان کی اننگ کے 15 ویں اوور کے اختتام پر ڈریسنگ روم میں اہم پیغام بھجوائے جانے کا انکشاف۔ پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں طوفانی اننگ کھیلنے والے فخر زمان نے پاکستان کے ہر میچ کو ڈو اینڈ ڈائی قرار دے دیا۔بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی۔ فخر زمان نے 63گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور محض 81گیندوں پر 126رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔اوپننگ بلے باز نے اننگ میں 11خوبصورت چھکے اور 8چوکے لگائے۔

(جاری ہے)



شاندار پرفارمنس پر انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فخر زمان نے کہا کہ آج ہمارا دن تھا، بہت خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاننگ کے مطابق بیٹنگ کی، قسمت نے بھی ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔سیمی فائنل تک رسائی و دیگر میچز بارے فخر نے کہا کہ ہمارے لئے ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے۔ جبکہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں فخر زمان نے انکشاف کیا کہ جب وہ اور بابر اعظم ہدف کے تعاقب میں مصروف تھے تو پاکستان کی اننگ کے 15 اوور مکمل ہوئے تو اس وقت ہلکی بارش شروع ہو گئی، اس موقع پر ڈریسنگ روم میں مینیجمنٹ کو پیغام بھیجا اور پوچھا کہ بتایا جائے کہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت 20 اوورز میں ہمیں کتنے رنز بنانا ہوں گے۔

پھر ڈریسنگ روم سے مینجمنٹ نے حساب کتاب کر کے بھیجا تو ہم نے بیٹنگ میں مزید جارحانہ انداز اختیار کر لیا۔ جبکہ کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی اننگ دوسری مرتبہ بارش سے متاثر ہونے سے قبل اش سودھی کے اوور میں بابر اعظم اور فخر زمان کے مشترکہ 3 چھکے پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم ثابت ہوئے۔


Comments

Popular posts from this blog

غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکالنے کے خلاف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار معطل

سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا