پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

 

تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا، پی سی بی















لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 نومبر2023ء) پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں کرکٹ بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ادھر سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوتی،کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی اس کے بعد میں نے استعفیٰ دیا، لوگ تین ،تین چار چار ماہ کی توسیع لے رہے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اپنی چیزیں دوسرے پر ڈال دیں،سایاکارپوریشن آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیکس پیئر کمپنی ہے، ساراریکارڈ موجود ہے ،یازو میں ہماری کوئی ٹرانزیکشن شروع ہی نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)






نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بورڈ بلا نہیں رہا اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا جارہا ہے، ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا ہے۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، پی سی بی حکام دراصل بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اٴْن کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ چار ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، تین تین، چار چار مہینے کی توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پر ڈال دیں۔ سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے، ایک بیان آیا کہ تمام ذمے داری انضمام الحق اور بابر اعظم کو دی گئی تھی۔

سابق چیف سلیکٹر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرویو کے جواب میں پی سی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی، یقینی طور پر جواب دیں گے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام الحق کو پتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا۔ واضح رہے کہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انضمام الحق کے استعفی کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کا برقرار رہنا بھی مشکل ہے۔








Comments

Popular posts from this blog

غیر قانونی افغان مہاجرین کو نکالنے کے خلاف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار معطل

سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست