پولیس کی 9 مئی کے واقعات سے متعلق شاہ محمود قریشی سے جیل میں تفتیش
9 مئی کے واقعات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کے کردار پر ایک گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے
(جاری ہے)
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی، سابق وزیر خارجہ کی درخواست ضمانت پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان کے وکیل علی بخاری عدالت مین پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس السام آباد ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’آپ نے دستاویزات ترتیب کے ساتھ نہیں لگائیں اس لیے اعتراض لگا، آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں‘، جس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ ’ہماری درخواست ہنگامی نوعیت کی ہے نوٹس جاری کرنے کی استدعا ہے‘، اس کے جواب میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ’آپ دستاویزات ترتیب دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں‘، بعد ازاں انہوں نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔
Comments
Post a Comment