پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا
تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا، پی سی بی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 نومبر2023ء) پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں کرکٹ بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ادھر سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوتی ،کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی اس کے بعد میں نے استعفیٰ دیا، لوگ تین ،تین چار چار ماہ کی توسیع لے رہے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اپنی چیزیں دوسرے پر ڈال دیں،سایاکارپوریشن آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیکس پیئر کمپنی ہے، ساراریکارڈ موجود ہے ،یازو میں ہماری کوئی ٹرانزیکشن شروع ہی نہیں ہوئی ۔ (جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی سی بی کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بورڈ بلا نہیں رہا اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا جارہا ہے، ٹی وی سے پتا چلا