Posts

پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

  تمام تحقیقات مکمل ہونے پر انضمام کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا، پی سی بی لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 نومبر2023ء)  پی سی بی  نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں  کرکٹ  بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ  نے انضمام الحق سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ ادھر سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ  پاکستان  میں کوئی بھی سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوتی ،کرکٹ  بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی اس کے بعد میں نے استعفیٰ دیا، لوگ تین ،تین چار چار ماہ کی توسیع لے رہے ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اپنی چیزیں دوسرے پر ڈال دیں،سایاکارپوریشن آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیکس پیئر  کمپنی  ہے، ساراریکارڈ موجود ہے ،یازو میں ہماری کوئی ٹرانزیکشن شروع ہی نہیں ہوئی ۔ (جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پی سی بی  کو میرے وکیل نے ای میل کی ہے کہ ہمیں بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بورڈ بلا نہیں رہا اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا جارہا ہے، ٹی وی سے پتا چلا

زخمی شیر میکسویل نے ون ڈے کرکٹ کی 52 سالہ تاریخ کا ناقابل یقین اعزاز اپنے نام کرلیا

  بیٹر کی ڈبل سینچری نے افغانستان سے فتح چھین لی، ممبئی میں ناقابل یقین مناظر، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے یادگار اننگ کھیل ڈالی ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 نومبر 2023ء )  زخمی  شیر میکس ویل کی ڈبل  سنچری  نے  افغانستان  سے فتح چھین لی،  ممبئی  میں ناقابل یقین مناظر،  آسٹریلیا  کے گلین میکس ویل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے یادگار اننگ  کھیل  ڈالی، ہدف کے تعاقب میں ڈبل  سنچری  سکور کرنے والے  دنیا  کے پہلے بیٹر بن گئے۔ ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں  افغانستان  نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی  کے وانکھڈے  کرکٹ  اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  افغانستان  کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے،  افغانستان  کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 38 رنز پر گری جب رحمان اللّٰہ گرباز 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ابراہیم زادران اور رحمت شاہ نے محتاط لیکن اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 24.4 اوورز میں رحمت شاہ 30 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 12 رنز بنا

سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

  ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء )  سری لنکا  کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں  بنگلہ دیش  کے ہاتھوں شکست،  بنگلہ  دیشی بلے بازوں نے لنکن لائنز کی جانب سے دیا گیا 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے  نقصان  پر پورا کر لیا، نئی  دہلی  میں  بنگلہ دیش  کی فتح کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ انگلینڈ اور  بنگلہ دیش  کے بعد اب  سری لنکا  بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں  سری لنکا  نے  بنگلہ دیش  نے کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے گئے لیکن 11ویں میں کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ (جاری ہے) تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر پاتھم نسانکا تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو

نوازشریف مکمل فٹ ہیں‘ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، خواجہ آصف

  تحریک انصاف کو لیول پیلئنگ فیلڈ حاصل ہے‘ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔ رہنماء ن لیگ کی میڈیا سے گفتگو لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء )  مسلم لیگ ن  کے رہنماء  خواجہ آصف  نے کہا کہ پارٹی قائد  نواز شریف  مکمل فٹ ہیں اور  الیکشن  میں بھرپور حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف  کو لیول پیلئنگ فیلڈ حاصل ہے،  انتخابات  میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،  نواز شریف  بھی  الیکشن  میں حصہ لیں گے، سابق  وزیراعظم  اور  ن لیگ  کے قائد اب مکمل طور پر فٹ ہیں، ابھی فیصلہ ہوگا کہ انہوں نے کس حلقے سے  الیکشن  لڑنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان  مسلم لیگ ن  کے قائد  نوازشریف  نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  نوازشریف  آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں  جلسہ  عام سے خطاب کریں گے، ان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے،  مسلم لیگ ن  نے اہم اجلاس میں پارٹی قائد کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا ہے،  نوا